ETV Bharat / state

بھوپال: پب جی گیم کے شوقین طالب علم کی خودکشی - پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں آئی ٹی آئی کے طالب علم نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پب جی گیم کھیلتے ہوئے اس کا نیٹ پیک ختم ہو گیا تھا، جس کے بعد اس نے ایک ماہ کے بجائے تین ماہ کا ریچارج کرانے کی بات پر والدہ سے جھگڑا کیا اور کمرے میں جا کر پھانسی لگالی۔

pubg game student suicide in bhopal
بھوپال میں پبجی گیم کے شوقین طالب علم نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : May 24, 2020, 5:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پب جی گیم کے شوقین ایک طالب علم نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پب جی گیم کھیلتے ہوئے انٹرنیٹ پیک ختم ہوگیا، جس کے بعد اس نے اپنی والدہ سے انٹرنیٹ پیک دوبارہ سے ریچارج کرانے کے لیے رقم طلب کی۔ اس کی والدہ نے کہا کہ رقم نہیں ہے، بعد میں ریچارج کرا لینا، جس کے بعد نوجوان نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے نیٹ پیک ختم ہونے پر اپنی والدہ سے تین ماہ کے لیے نیٹ پیک کرانے کی بات کہی، جب اس کی ماں نے ایک ماہ کا نیٹ پیک کرانے کو کہا تو نوجوان نے اپنی ماں سے جھگڑا کیا اور کمرے میں جاکر پھانسی لگالی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالب علم رات کے 2 بجے تک پب جی گیم کھیلتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.