ETV Bharat / state

Manipur Violence منی پور میں قیام امن کےلئے اندور میں آواز بلند کی گئی

شمال مشرقی ریاست منی پور میں تشدد کئی ہفتہ سے جاری ہے۔ دوسرے شہروں کی طرح اندور میں بھی منی پور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے احتجاج کیا گیا۔ Protest in Indore For Manipur

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 1:55 PM IST

اندور میں منی پور کے لیے امن و امان قائم کرنے کے لیے آواز اٹھی

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں منی پور کے لوگوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے ہاتھوں میں تختیاں لے کر خاموشی کے ساتھ دھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ منی پور میں جلد از جلد امن قائم کیا جائے۔ ملک کی شمالی ریاست منی پور میں گزشتہ چالیس سالوں میں سب سے زیادہ اس ماہ تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ جس سے ملک میں امن پسند عوام بے چین ہیں۔ جام علی پور کے ہزاروں لوگ اس تشدد سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں ان ریاستوں سے دیگر ریاستوں میں ملازمت کے کام کے سلسلے میں گئے منی پور لوگوں پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مقیم منی پور کے لوگوں نے مہاتما گاندھی مجسمہ کے سامنے ہاتھوں میں تختیاں لے کر خاموشی سے دھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد منی پور میں امن وامان قائم کیا جائے۔ منی پور میں 3 مئی سے میتئی اور ککی برادریوں کے درمیان نسلی جھڑپوں میں تقریباً 115 لوگ ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے چلتے ہزاروں لوگ اپنے ہی آبائی وطن میں پناہ گزینوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شرپسندوں نے کئی سیاسی رہنماؤں کے گھر اور دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ تشدد کے واقعات پر حکومت جلد یا بہت دیر میں قابو تو پالے گی مگر صدیوں سے ساتھ رہے لوگوں کے اعتماد جو ٹوٹے ہیں ان کو جوڑنے میں شاید کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔

منی پور کی رہنے والی ویدنا دیوی نے بتایا کہ منی پور میں 45 دنوں سے تشدد جاری ہے۔ ہم منی پور کے لوگ اندور میں رہ کر ملازمت اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تشدد کو لے کر ہم پریشان ہیں۔ ہم ہمارے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا پیغام وزیر اعظم کو بھیجیں اور منی پور میں جلد سے جلد امن قائم کیا جائے۔ بھارت کا نام دنیا کے کونے کونے میں جانا پہچانا جاتا ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ شمال کی چھوٹی ریاست منی پور میں تشدد پر قابو نہیں پایا جا رہا ہے۔ گزارش کرتی ہوں حکومت سے کہ جلد از جلد امن وامان قائم کیا جائے اور وہاں جو لوگ متاثر ہوئے ہیں کم سے کم انہیں رہنے کے لیے چھت دے دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.