مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف مظاہرین نے روزہ اور اوپو اس رکھا۔
مرکزی حکومت کے ذریعے سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف مسلسل آواز بلند ہو رہی ہے، اسی کے چلتے اندور میں پانچ روز سے مسلسل مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے مرکزی حکومت کے اس قانون کے خلاف روزہ اور اوپو اس رکھ کر مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کی اس سے ہمیں سیاہ قانون کے خلاف لڑنے میں مضبوطی ملے گی۔