ETV Bharat / state

PM to visit Bhopal وزیراعظم یکم اپریل کو بھوپال کا دورہ کریں گے - بھوپال خبر

وزیر اعظم نریندر مودی یکم اپریل کو بھوپال کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں فوج کے سربراہ بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے 31مارچ کو بھوپال آئیں گے۔

وزیراعظم
وزیراعظم
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 10:43 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں وزیراعظم نریندر مودی یکم اپریل کو آمد ہوگی۔جس کو لے کر تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ وزیراعظم کمانڈرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں فوج کے سربراہ بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے 31مارچ کو بھوپال آئیں گے۔ بھوپال میں تینوں فوجوں کے کمانڈروں کی دو روزہ کانفرنس بھی ہوگی۔بھوپال پولیس اور وزارت کے اہلکاروں نے وزیر دفاع اور وزیراعظم کی بھوپال آمد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

۔ اس کانفرنس میں دنیا کے بعض ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر بھی بات کی جائے گی۔ شمال مشرقی ممالک میں جاری فوجی سرگرمیوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ اہم میٹنگ کے پیش نظر دارالحکومت بھوپال اور دیگر شہروں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے ہزاروں پولیس اور نیم فوجی دستے طلب کیے جائیں گے۔

اس کو لیکر بھوپال ضلع کلکٹر اویناش لوانیا نے کلکٹر دفتر میں میٹنگ کی اور تمام افسران کو کام کی جگہوں پر موجود رہنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر لوانیا نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ جن افسران کی پروگرام مقامات پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے،وہ ان مقامات پر جاکر پہلے سے معائنہ کرے اور جن افسران کے ذریعہ تعمیراتی کام کیے جا رہے ہیں اس سے متعلق سرٹیفیکیشن لیٹر پولیس افسر کو مہیا کرائیں۔ اس کے علاوہ تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ لازمی طور پر اپنے پاس رکھیں اور کلکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ خصوصی پاس بھی اپنے پاس رکھیں تاکہ ان کے کاموں میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی تمام ایس ڈی ایمز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں پولیس افسران کے ساتھ تال میل بنائے رکھیں،

کلکٹر نے کہا کہ یکم اپریل کو وزیراعظم کے مجوزہ دورہ کے پیش نظر تمام جگہوں پر افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی وزیر اعظم کی آمد اور روانگی تک سکیورٹی کے پیش نظر کئی مقامات پر افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات کر کے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ میونسپل کمشنر سے کہا کہ وہ خاص طور پر صفائی کا خیال رکھیں اور رات کے وقت ہی صفائی کا نظام بنائیں۔

مزید پڑھیں:PM Modi To Visit Palli: وزیراعظم 24 اپریل کو جموں کی پلی پنچایت کا دورہ کریں گے، مقامی افراد میں خوشی کی لہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.