بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں وزیراعظم نریندر مودی کل 27 جون کو بھوپال میں رہیں گے۔ بھوپال کے بعد وزیراعظم ریاست کے ضلع شہڈول پہنچیے گے۔ شہڈول کی قبائلیوں کے درمیاں 27 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کی تیاریاں بھی روایتی طریقے سے کی گئی ہیں۔ کھانے کے مینو میں باجرے کا سوپ، کودو بھات، ارہر کی گڑھی اور برا شامل ہیں۔ وہں وزیراعظم کو دیے جانے والے تحائف کو بھی قبائلی رنگ دیا گیا ہے۔ تحائف میں بیگا جیکٹ کے ساتھ ویرن مالا اور بیگا کلگی شامل ہیں۔ شہڈول کے پکریا گاؤں میں وزیر اعظم نریندر مودی دو گھنٹے روکیں گے۔ اس گاؤں میں تین طرح کے قبائلی ذات کے لوگ رہتے ہیں۔ بیگا، کول اور گونڈ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس گاؤں میں قبائلی طبقے کے دو جونیئر فٹبالرز یش بیگا 4 سال اور اندیو سنگھ گونڈ 5 سال سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ بچے اس علاقے میں قائم فٹ بال کرانتی گروپ سے وابستہ ہیں۔ یش اور اندیو 100 لوگوں کی پوری ٹیم کے چہیتے ہیں۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی فٹ بال گروپ کے 100 لوگوں سے بھی بات کریں گے۔ شہڈول میں فٹ بال کرانتی گروپ ہے۔ جس میں سارے قبائلی اہل خانہ کے بچے فٹ بال کھیلتے ہیں۔ جنہیں رئیس خان اور انیل گوڑ کوچنگ دیتے ہیں۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی قبائلی خواتین کی پیسا سمیتی کی ذمہ دار اور خود مدد گروپ (سوسہیتا سمو) کی لکھ پتی خواتین سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم کے لیے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ وہیں وزیراعظم کے کھانے کے لیے انتظامیہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں صرف قبائلی ہیلپ گروپ ہی کھانا تیار کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ضلع شہڈول کے قبائلی طبقے کے ذریعے خاص قبائلی غذا تیار کی جائے گی۔
- کولڈ ڈرنکس میں باجرے کا سوپ، بیل کا شربت، آم کا پنا، روزلیٹا، پتوں کا مشروب، جامن، آم، کھجور وغیرہ۔
- کھانے میں سلاد، کودو بھات، جوار، باجرہ، مکئی کی روٹی، اڑد دال، بھونجی تور کی دال، ادار کی گڑھی اور بارہ، مونگا سبزی، چولائی اور لال بھاجی، کمل ککڑی کی سبزی امرود کی چٹنی اور ہلدی کا اچار۔
- مٹھائیوں میں راگی لڈو، کٹکی کھیر اور مہوا کے پکوان شامل ہیں۔