گوالیار: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے پر آج گوالیار آئیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ مرمو فوج کے ایک خصوصی طیارے سے صبح گوالیار راج ماتا وجے راجے سندھیا ہوائی اڈے پر پہنچیں گی۔ گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، شہری ہوابازی کےمرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، انتظامیہ، فوج اور پولیس کے سینئر افسران ان کا استقبال کریں گے۔
اس کے بعد وہ ہوائی اڈے سے 'جے ولاس پیلس' پہنچیں گی۔ صدر جمہوریہ کو ظہرانے کی دعوت دی جائے گی۔ یہاں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ مرمو دوپہر کو یہاں واقع اٹل بہاری واجپائی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (آئی آئی آئی ٹی ایم) کے کانووکیشن تقریب میں شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں: PM Modi France Tour وزیراعظم مودی فرانس اور یو اے ای کے دورے پر روانہ
سندھیا خاندان کی تیاریوں کے ب ارے میں اہلکار نے بتایا کہ، "صدر دروپدی مرمو کے جئے ولاس محل کے دورے کے لیے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جیوتی رادتیہ سندھیا کی اہلیہ پریہ درشنی راجے سندھیا تیاریوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ کے روایتی استقبال کے لیے جئے ولاس پیلس میں تیاریاں جاری ہیں اور اس موقع پر ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا۔ اس تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔صدرجمہوریہ مرمو کانووکیشن کے بعد شام کو واپس لوٹ جائیں گی۔
یواین آئی