ETV Bharat / state

Pre MAarriage Counselling بھوپال میں پری میریج کونسلنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 6:02 PM IST

بھوپال دارالقضاء مساجد کمیٹی کے ذریعہ ریاست میں بڑھتے طلاق اور خلع کی معاملوں کو دیکھتے ہوئے مساجد کمیٹی کے ذریعے پری میریج کونسلنگ شروع کی گئی ہے۔ جس میں دلہا دلہن کی خوشحال زندگی کے ساتھ شادیوں میں ہونے والی فضول خرچوں پر بھی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔Pre MAarriage Counselling

پری میریج کونسلنگ
پری میریج کونسلنگ

بھوپال : مسلم معاشرہ میں طلاق و خلع کے بڑھتے معاملے نے علمائے دین اور دانشوروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعہ گزشتہ کچھ دنوں پہلے اس تعلق سے دکھائی گئی تفصیلی رپورٹ کے بعد مساجد کمیٹی نے طلاق و خلع کے بڑھتے معاملات کو روکنے کے لئے جہاں پری میریج کونسلنگ کا سلسلہ آج سے شروع کیا ہے وہیں سماجی بیداری کے لئے عوامی سطح پر بھی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔Pre MAarriage Counselling Held In Bhopal In Madhya Pradesh

بھوپال میں پری میریج کونسلنگ کا انعقاد

علمائے دین اور دانشوروں کا ماننا ہے کہ شادی کے بعد اپنے اپنے حقوق کی باتیں دولہا اور دلہن کے ذریعہ کثرت سے کی جاتی ہے .اگر فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حقوق کی بات اعتدال کے ساتھ کی جائے تو سارے معاملات خود بخود حل ہو جائیں گے۔

بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کی صدارت میں بھوپال مساجد کمیٹی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پہلی پری میریج کونسلنگ پروگرام میں علمائے دین کے ساتھ وہ لوگ بھی شامل ہوئے جو ازدواجی زندگی کا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ پری میریج کونسلنگ پروگرام میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی اور مساجد کمیٹی کے ذریعہ شروع کی گئی پری میریج کونسلنگ کو وقت کی بڑی ضرورت سے تعبیر کیا۔

مزید پڑھیں:Chintan Shivir 2022 وزیر اعظم مودی وزرائے داخلہ کے چنتن شیویر سے خطاب کریں گے

بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ مادی خواہشات کی تکمیل اور اسلامی تعلیمات سے دوری کے سبب رشتوں میں تلخیاں پیدا ہو رہی ہیں۔جب نکاح کیا جائے تو زندگی بھر نبھانے کی نیت سے کیا جائے۔جب بات زندگی بھر کےلئے ہے تو اسلام یہ کہتا ہے کہ آپ نکاح سے پہلے سبھی پہلوؤں کو دیکھ لیجئے اور سمجھ لیجئے۔

مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات نے کہا کہ پری میریج کونسلنگ کے ذریعہ ہمارا مقصد سماج میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔بہت دنوں سے اس پر غور کیا جا رہا تھا ،آج سے یہ بیداری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو بدستور علمائے دین اور ممتاز کونسلنگ کرنے والوں کی نگرانی میں جاری رہے گا۔Pre MAarriage Counselling Held In Bhopal In Madhya Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.