ETV Bharat / state

بھوپال: لاک ڈاؤن کا مٹکوں کے بازار پر اثر

مٹی کو گوندھ کر مٹکے بنانے اور گرمی میں ٹھنڈے پانی سے ملک کی زیادہ تر آبادی کا گلا تر کرنے کا ہنر جاننے والے کمہار آج ایک۔ ایک پیسے کے لیے محتاج ہوگئے ہیں، لاک ڈاؤن نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔

لاک ڈاؤن کا مٹکوں کے بازار پر اثر
لاک ڈاؤن کا مٹکوں کے بازار پر اثر
author img

By

Published : May 7, 2020, 3:59 PM IST

ان کے دیسی فریج یعنی مٹی کے مٹکے جن کی مانگ اس سیزن میں یعنی گرمی کے موسم سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی فروخت نہیں کے برابر ہوگئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

آپ کو بتا دیں کہ گرمی کے موسم کے ساتھ ان کمہاروں کے مٹکے ہندو سماج میں ہونے والی شادیوں میں بھی بہت استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن اس لاک ڈاؤن نے شادی کیا ان کمہاروں کو سال بھر اپنی زندگی کے جینے کے ساتھ ان کے بچوں کی پڑھائی لکھائی اور ہر ایک خرچ پورا کرنے کا حساب بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

کمہاروں کو اس موسم میں ذرا بھی راحت نہیں ملتی تھی، اب ان کی رفتار تھم سی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے چلتے ان کمہاروں کو کوئی دیکھنے بھی نہیں آرہا ہے۔ وہیں گزشتہ برس جہاں انہیں لاکھوں کا فائدہ ہوا تھا، وہیں اس ایک مہینے میں انہیں 1000 سے 500 کے مٹکے ہی بیچ پائے ہیں۔

کمہاروں نے ہر بار کی طرح قرض لیکر مٹکے تو بنائے ہیں پر ان کو خریدار نہ ملنے کی وجہ سے اب ان کو قرض داروں کی فکر ستا رہی ہے۔ اس لاک ڈاؤن نےکمہاروں کی زندگی پر بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے، کیونکہ ان کے مٹکے فروخت نہیں ہو رہے ہیں اور ان کمہاروں کے پاس مٹی گوندھنے کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے جو انہیں روزگار دے سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.