ETV Bharat / state

اندور میں ہجومی تشدد معاملے میں دو ملزم گرفتار

اندور میں ہوئے ہجومی تشدد کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ تیسرا ابھی بھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

اندور میں ہجومی تشدد معاملے میں دو ملزم گرفتار
اندور میں ہجومی تشدد معاملے میں دو ملزم گرفتار
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 7:56 PM IST

مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے اندور میں ہوئے ہجومی تشدد کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق اترپردیش کے ہردوئی ضلع کا رہائشی تسلیم، اندور کے گووند نگر کالونی، بال گنگا علاقے میں چوڑی فروخت کرنے پہنچا تھا، جہاں وہ ہجومی تشدد کا شکار ہوگیا۔

ویڈیو

اس معاملے میں تسلیم کی جانب سے اندور تھانہ میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا تھا، تاہم شرپسندوں کی جانب سے کیے گئے تشدد کی وائرل ویڈیو کے بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور تیسرے کی تلاش کررہی ہے، گرفتار ملزمین کی شناخت راکیش پوار، راج کمار بھٹناگر کے طور پر ہوئی ہے جب کہ ویویک ویاس ابھی بھی فرار ہے۔

مزید پڑھیں:Mob lynching: اندور میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

پولیس نے گرفتار ملزمین کے خلاف 14 سخت دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.