ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر منظر بھوپالی نے مدھیہ پردیش محکمہ ثقافت اور مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے شاعروں اور ادیبوں کو لگاتار نظرانداز کیا جارہا ہیں۔ Poet Manzar Bhopali Accused Madhya Pradesh Urdu Academy
انہوں نے کہاکہ اردو اکیڈمی کے ذریعہ منعقد ہونے والے کئی ایسے پروگرام ہے جن میں ریاست کے ادیبوں اور شاعروں کو شامل نہیں کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اکیڈمی کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ سے بھی انہیں محروم رکھا گیا ہیں۔ انہوں نے کہا اکیڈمی اور محکمہ کے ذریعے ایسے لوگوں کو اعزاز و اکرام دیا جاتا ہے جو اس کے قابل نہیں ہے۔
منظر بھوپالی نے اردو اکیڈمی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 15 سالوں سے اکیڈمی کی کمان ایک کی ہاتھوں میں ہی دے رکھی ہے جو کی ایک معمولی سی ٹیچر تھی اور اب اسے اکیڈمی کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا، کیا حکومت کے پاس ایک ہی چہرہ ہے یا پھر قابل لوگوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
منظر بھوپالی نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ان ہی لوگوں کو مدعو کرتی ہیں جو ان کے جان پہچان والے ہیں یا پھر انہیں ان سے فائدہ پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ranbir and Alia Bhatt in Ujjain رنبیر اور عالیہ بھٹ کو مندر میں درشن نہیں کرنے دیا گیا
انہوں نے کہا پچھلے دس سال ٹھیک ہے اگر ہم بات کرے تو اکیڈمی کے ہر پروگرام میں وہی سامعین نظر آتے ہیں جو ان کے قریبی ہیں۔ انہوں نے کہا اکیڈمی میں ہورہے پروگرام میں جو پیسہ عوام کا ٹیکسی یا دیگر طریقے سے حکومت کو دیا جاتا ہے وہی استعمال ہوتا ہے اور یہ پیسہ پوری طرح سے برباد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا مزہ پردیش اردو اکیڈمی سے جوپیسہ خرچ ہو رہا ہے اسے ضرورت مند ادیبوں اور شاعروں پر خرچ کیا جانا چاہئے جبکہ وہ پیسہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے چاہنے والوں پر خرچ ہو رہا ہے۔ منظر بھوپالی نے کہا جس طرح کی بے معنی اردو اکیڈمی میں چل رہی ہے اس سے اچھا یہ ہے کہ اردو اکیڈمی کو بند کر دیا جائے یا پھر یا پھر ایوارڈوں کو ختم کردیا جائے ۔ منظر بھوپالی میں ساہتہ اکیڈمی پر بھی الزام لگائے ہیں کہ ساہتہ اکیڈمی کے ذریعے دیے جانے والا شکھر سممان میں بھی پچھلے کئی سالوں سے گڑبڑی دیکھی گئی ہے ۔