شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعلی کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ' وزیراعظم فون پر مناسب وقت دیتے ہیں، مشورے توجہ سے سنتے ہیں۔صلاح سنجیدگی سے دیتےہیں۔ مشورہ اچھا ہوتو، فوراً عمل کرتےہیں۔ ایسے ایکٹو اور حساس ہیں ہمارے وزیراعظم'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ' میری خیریت معلوم کرنے کے لئے کل وزیراعظم نریندر مودی کا فون آیا۔ 'یوگ' کی وجہ سے ان سے بات نہیں ہو پائی۔ کچھ وقت بعد ان کا فون پھر آیا، بڑے پیار سے خیریت معلوم کی۔ احتیاط برتنے، کنبے کا دھیان رکھنے اور ٹیسٹ کرانے کی صلاح دی۔
انہوں نے مزید کہاکہ' وزیراعظم جو ملک کے سربراہ ہیں اتنی مصروفیت کے باوجود سب کا دھیان رکھتے ہیں۔وہ ملک کے عام شہری کی بھی اتنی فکرکرےہیں۔
کوویڈ -19 کے دوران مسلسل سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے رابطہ کر کے انہوں نے بتایا کہ ہر شخص کی اور ریاست کی فکر کرنا ان کے لئے اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:
شیوراج سنگھ کا کورونا واریئرس کو سلام
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ' جب میں وزیراعلی نہیں تھا، تب بھی وہ فون پر ایسے ہی بات کرتے اور ضروری صلاح ہمیشہ دیتے رہے ہیں۔ فون کریں تو ادھر سے کل بیک آنے کی اطلاع، پھر تھوڑی دیر بعد فون آجاتا ہے، وزیراعظم سے بات ہوجاتی ہے۔