ETV Bharat / state

PM Modi Will Visit MP وزیراعظم مودی کا دورہ مدھیہ پردیش 12 اگست کو - بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرگرمیاں

وزیرا اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 12 اگست کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ مدھیہ پردیش کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ دورے کے دوران نریندری مودجی کئی اہم رہنماوں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم مودی کا دورہ مدھیہ پردیش 12 اگست کو

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 4:33 PM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔بی جے پی کے اعلیٰ رہنماوں اور مرکزی حکومت کے وزرا کے دورے کا سلسلہ جاری ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیرا اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی امد سنت رویداس کی یادگار کے بھومی پوجن کے لیے ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنگت رویداس کے یوم پیدائش پر ساگر میں منعقدہ پروگرام میں اعلان کیا گیا تھا کہ بڈکوما ضلع (ساگر ) میں 100 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک عظیم الشان مندر اور سنت رویداس کی ایک عظیم الشان یادگار تعمیر کی جائے گی۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش اور بندیل کھنڈ کو ایک بڑی سوغات کے طور پر بینا ریفائنری پیٹرو کیمیکل کے توسیحی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کریں گے۔ بی پی سی ایل ای ریفائنری 2011 سے مدھیہ پردیش میں کام کر رہی ہے، اب اسے پیٹرو کیمیکل بنانے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ بی پی سی ایل اس پروجیکٹ پر تقریبا 50 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بی پی سی ایل کو ٹیکس میں رعایت اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی تقریبا ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت والی 47 کلومیٹر موری ۔ کوری ۔ ودیشا - ہنوتیا پیکیج ۔ ایک فور لین اور ہنوتیا ۔ میلوا پیکیج۔ 2 لین سڑکوں کا بھومی پوجن بھی کریں گے۔ وسطی ہندوستان میں اس بہتر رابطے کے ساتھ، سیاح سانچی میں واقع ہمارے عالمی ثقافتی ورثہ بودھ استو، اشوقہ کا ستون اور ادے گری میں پتھر سے کٹے ہوئے گفا مندروں تک آسانی سے پہنچ سکے گے۔

یہ بھی پڑھیں:Modi on Opposition INDIA بھارت کہہ رہا ہے کرپشن، کنبہ پروری اور اپیزمنٹ بھارت چھوڑو، مودی کا اپوزیشن پر حملہ

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی وزارت ریلوے کے تحت کوٹا۔ بینا ریل روٹ کو ڈبل کرنے کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس پر 2476 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.