مدھیہ پردیش کانگریس دفتر میں اسمبلی انتخابات کے وقت انہیں انتخابی مہم کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ریاستی کانگریس کے دفتر میں ایک چیمبر دیا کیا گیا تھا۔
اس چیمبر میں جیوتی رادتیہ سندھیا اور ان کے والد کی تصویر آویزاں تھی لیکن جس دن جیوتی رادتیہ سندھیا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اسی دن کانگریس کے چند کارکنان نے ان کے چیمبر میں لگا سندھیا کے نام پلیٹ کو نکال دیا تھا۔
اسی سلسلے میں آج ان کے حامی چیمبر میں لگی ان کی تمام تصاویر کو نکال کر لے گئے۔