ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج رکن اسمبلی عارف مسعود سے پرجاپتی سماج کے لوگوں نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گنیش اتسو کے لیے مجسمے تیار کیا تھا، لیکن کورونا کی وجہ سے حکومت نے یہ تہوار منانے سے منع کر دیا۔ جس کی وجہ سے 600 کے قریب اہل خانہ کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ جس پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی کام مسلسل کر رہی ہے اور مذہبی معاملات میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔
بتا دیں کہ گنیش اتسو کے موقع پر مجسمہ سازوں نے مجسمے بنائے تھے۔ جس کی فروخت پر ریاستی حکومت نے پابندی عائد کر دی تھی۔ اسی مجسمے کو فروخت کر ان کا گزر بسر ہوتا تھا۔ لیکن اس بار ان کے سامنے معاشی بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ کیونکہ ان لوگوں نے قرض لےکر گنیش اتسو کے موقع پر مجسمے بنائے تھے اور اب قرض چکانا مشکل ہوگیا ہے۔
بھوپال: نوابوں کی تعمیر کردہ عمارتیں خستہ حالی کا شکار
وہیں اب درگا اتسو آنے والا ہے اور پرجاپتی سماج درگا مجسمے بنانا چاہتا ہے۔ تاکہ وہ مجسمے فروخت کرکے اپنا قرض ادا کر سکیں۔ لیکن حکومت اس کی اجازت دے تب ہی یہ کام ممکن ہو پائے گا۔
عارف مسعود نے کہا کہ اگر حکومت پرجاپتی سماج کو مجسمہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی تو ہم حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔