تھالی سجائے کھڑے پولیس افسران اور اہلکار کسی جنگ میں جھنڈا گاڑ کر آنے والے سپاہیوں کا انتظار نہیں کر رہے اور نہ ہی یہ تھالی ان کے لئے سجائی گئی ہے جو سماج کیلئے کسی طرح کی مثال قائم کر رہے ہیں۔
بلکہ کی یہ تھالی سجائی گئی ہے، ایسے لوگوں کے لئے جن پر نہ تو وردی کا اثر ہو رہا ہے اور نہ ان کی ہمدردی کا اور نہ ہی قاعدوں اور قانون کا، اس لیے تھک ہار کر محکمہ پولیس نے لوگوں میں غیرت کو جگانے کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے، بہت ہی نرم طریقہ۔
لیکن ان لوگوں کے منہ پر ایک طرح سے طمانچے سے کم نہیں، جو بار بار اپیل کرنے کے باوجود بھی لاک ڈاؤن میں بغیر کسی کام کے ہیں، خالی سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں اور اس سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی جاری کوششوں پر پانی پھیر رہے ہیں۔
شاید پوجا اور آرتی کر ان لوگوں پر کوئی اثر ہو اور گھر سے بغیر مطلب نکلنے سے پہلے پولیس کے ذریعے اٹھائے گئے اس قدم کا خیال آئے۔