مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 28 سیٹوں پر ووٹ ڈالنے لیے عوام کا شکریہ، عوام نے بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی انتخابات سچ اور جھوٹ کا تھا، یہ انتخابات اس بات کے بھی تھے کی کس طرح ہماری جمہوریت کی حفاظت ہو۔ بھارتی جنتا پارٹی نے ان انتخابات میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے جم کر اعلانات کی سیاست کھیلی ہے۔ لیکن عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاست کو پوری طرح سے سمجھ لیا ہے'۔
کمل ناتھ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ 10 نومبر کو عوام کی آواز پورے ملک بھر میں گونجے گی۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی آخری کے تین دنوں میں سبھی طرح کے حربے استعمال کرے گی چاہے وہ ضلع انتظامیہ ہو، پولیس، شراب ہو یا پیسہ'۔
یہ بھی پڑھیے
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 33ویں دن بھی مستحکم
انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جن بوتھز پر گڑبڑی اور گولیاں چلیں ہے وہاں پر پھر سے انتخابات کرائے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ای وی ایم کی حفاظت کے لیے ہمارے کانگریس کے کارکنان کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔کیوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کسی بھی طرح سے گڑبڑی کر سکتی ہے۔