ETV Bharat / state

مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی

مدھیہ پردیش اسمبلی میں رکن اسمبلی بنواری لال شرما اور سابق رکن اسمبلی رگناتھ سنگھ انجنا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مرحومین کے اعزاز میں کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرنے  کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی
مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 4:22 PM IST

دو روزہ خصوصی اجلاس کے پہلے دن چیرمین این پی پرجاپتی نے شرما اور انجنا کے انتقال کی باضابطہ معلومات ایوان کو دی ۔

انہوں نے ایوان کی جانب سے دونوں کو خراج ِ عقیدت پیش کیا ۔اس کے علاوہ وزیر اعلی کمل ناتھ اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر گوپال بھارگو نے بھی مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے مرحومین کی سماجی اور سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اس کے بعد مرحومین کے اعزاز میں دو منٹ کا مون رکھا گیا اور کارروائی کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ۔

یہ خصوصی سیشن لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی جانب سے منظور آئین کے 126 ویں ترمیمی بل کی حمایت کے لیے منعقد کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایوان میں تجویز کل پیش کی جائے گی ۔ یہ ترمیمی بل قانون ساز ایوانوں میں ریزرویشن کی حد دس سال مزید بڑھانے کے متعلق ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.