بہوجن سماج پارٹی کے مختلف رہنما بشمول پرگی لال جاٹو کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ جو اس سے قبل شیوپوری کے کریڑہ حلقہ سے اسمبلی انتخابات لڑچکے تھے۔
ان رہنماؤں نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ سے ملاقات کے بعد کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
مزید پڑھیں: انلاک 1 کا دوسرا مرحلہ، متعدد مساجد میں ادا کی گئیں نماز فجر
ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نئے لیڈران کی ضرورت ہے، کیونکہ مختلف نشستوں سے استعفی دینے کے بعد کئی نشستیں خالی ہوگئیں۔
توقع ہے کہ یہ انتخابات ستمبر میں ہوں گے۔