ETV Bharat / state

ہلاک شدہ زچگی کے وارث کو ایک ماہ میں دو لاکھ روپے ادا کریں: کمیشن - Madhya Pradesh Human Rights Commission

انسانی حقوق کمیشن نے گورنمنٹ ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کی موت کے معاملے میں ریاستی انتظامیہ کو اس کے قانونی وارث کو نقصان کی بھرپائی کے طور پر دو لاکھ روپے ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔

ہلاک شدہ زچگی کے وارث کو ایک ماہ میں دو لاکھ روپے ادا کریں: کمیشن

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:39 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش انسانی حقوق کمیشن نے گورنمنٹ ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کی موت کے معاملے میں ریاستی انتظامیہ کو اس کے قانونی وارث کو نقصان کے بھرپائی کی رقم کے طور پر دو لاکھ روپے ایک ماہ میں ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے ضلع ہسپتال کھرگون میں حاملہ خاتون پنکی کے علاج کی کمی سے موت ہو جانے کے معاملے میں ریاستی انتظامیہ کو حاملہ کے قانونی وارث کو نقصان کی تلافی کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمیشن نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ '04 ستمبر 2016 کو پرائمری ہیلتھ سینٹر، اون اور ضلع ہسپتال، کھرگون میں حاملہ خاتون پنکی کی صحت، بہ حفاظت زچگی کو نظر انداز کرنے کے سبب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے دو لاکھ روپے کے نقصان کی بھرپائی کی رقم ایک ماہ میں حاملہ کے قریبی وارث کو دی جائے۔
کمیشن کی جانب سے چیف سکریٹری، مدھیہ پردیش انتظامیہ، پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، کمشنر، صحت خدمات، ڈائریکٹوریٹ بھوپال، مدھیہ پردیش اور ضلع مجسٹریٹ کھرگون کو سفارش کی کاپی بھیج کر کہا کہ اس پر جلد کاروائی کی جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.