ETV Bharat / state

Naxalite Killed in Balaghat پولیس تصادم میں بارہ لاکھ روپے کا انعامی نکسلی ہلاک

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 10:03 AM IST

بالاگھاٹ ضلع کے ملوجکھنڈ تھانہ علاقہ کے جنگل میں ہاک فورس کے جوانوں نے ایک تصادم میں 12 لاکھ روپے کا انعامی نکسلی کو مار گرایا۔ Naxalite Killed in Balaghat

پولیس تصادم میں بارہ لاکھ روپے کا انعامی نکسلی ہلاک

بالاگھاٹ: مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے ملوجکھنڈ تھانہ علاقہ کے جنگل میں ہاک فورس کے جوانوں نے تصادم میں 12 لاکھ روپے کا انعامی ایک نکسلی کو مار گرایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مالوج کھنڈ کے ہراتولہ میں نکسلیوں کی طرف سے گاؤں والوں سے راشن اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء زبردستی لینے کی اطلاع ملنے کے بعد ہاک فورس کے اہلکاروں کو موقع پر بھیجا گیا تھا۔ جنگل سے آتے ہوئے نکسلیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا لیکن بیس سے پچیس کی تعداد میں وہاں پہنچنے والے نکسلیوں نے ہاک فورس کے جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ police and Naxalite encounter in MP

ہاک فورس کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی، جس پر نکسلی جنگل کی آڑ لیکر فرار ہو گئے۔ انکاؤنٹر کے بعد جائے واردات کی تلاشی کے دوران ایک نکسلی کی لاش ملی۔ نکسلی کے پاس سے ایک رائفل، راشن اور نکسلی لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ لاش کی شناخت روپیش عرف ہنگا کے طور پر کی گئی ہے، جو کے بی ڈویژن کا ایک خوفناک نکسلائٹ ہے، اور چھتیس گڑھ کے سکما کا رہنے والا ہے۔ اس پر مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر نے مشترکہ طور پر 12 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Naxals Killed in Police Encounter پولیس انکاوکٹر میں دو نکسلی ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.