پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع شیوپوری کے کھرائی نامی گاوں کے نزدیک گزشتہ دیر شام تین گاڑیوں کی آپس میں ٹکر سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو خواتین سمیت ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
پولیس نے مزید کہا کہ دودھ کے ٹینکر اور آٹو رکشہ میں ٹکر ہونے کے باعث آٹو رکشا کے پیچھے کھڑے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔بتایا جارہا ہے کہ دونوں افراد پیشے سے استاد تھے۔
آٹو رکشا میں سوار ساوتری بھائی اور ببلی تومر نامی دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔