کٹنی: مدھیہ پردیش میں ضلع کٹنی کے اومریا پان تھانہ علاقے میں آج شہڈول کے پروگرام میں شرکت کے لیے جانے والی ایک بس الٹ گئی، جس سے ایک مسافر کی موت ہو گئی اور 32 دیگر مسافر ین زخمی ہو گئے، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو جبل پور ریفر کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جبل پور انتظامیہ کی جانب سے شہڈول میں ہونے والے پروگرام کے لیے کنجئی بوڈھاکر سے شہریوں کو بھیجا گیا تھا۔ Shahdol program by Jabalpur administration
صبح کے وقت اومریا پان تھانہ علاقہ کے سہورا روڈ پر واقع پکاریہ گاؤں کے نزدیک ایک موڑ پر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی اور بس کے 32 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 12 کو تشویشناک حالت میں جبل پور ریفر کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی باقی زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sagar School Bus Accident ساگر میں اسکول بس الٹنے سے ایک طالب علم کی موت
یو این آئی