ڈی آر آئی اندور یونٹ کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل رات مسافر طیارہ نمبر 904 سے دوبئی سے اندور آنے والے ایک مشتبہ شخص کی جانچ کی گئی۔
جانچ کے دوران اس کے مقعد سے دو کیپسول برآمد کئے ہیں جس میں تقریباً آدھا کلو گرام سونا پایا گیا۔
مزید پڑھیں:جبل پور: ریلوے بجٹ سے امیدیں
ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ ملزم غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کرکے لایا تھا۔ پکڑے جانے سے قبل وہ سونے کو اندور سے ممبئی لے جانے کی کوشش میں تھا۔
ڈی آر آئی نے ایئر لائننس یونٹ (اے ای یو) کی اندور اکائی کو معاملہ مزید جانچ کے لئے سونپ دیا۔ اے ای یو نے ملزم کو گرفت میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔