انہوں نے کہا کہ ' وہ الیکشن میں اپنے حریف کے خلاف تبصرہ نہیں کرتے لیکن یہ سچ ہے کہ جس نے ملک کے لیے شہادت دی ہو، اس پر کسی کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ کرکرے ایماندار اور فرض کے لیے جینے والے افسر تھے، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان گنوا دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت پر سبھی کو فخر ہے۔
دگوجے سنگھ کے بیٹے اور ریاست کے کابینی وزیر جے وردھن سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ 'کرکرے نے ملک کے لیے قربانی دی ہے۔ ان کی قربانی اور ایمانداری پر داغ لگانا شرمناک ہے۔ اقتدار کی طاقت سے سچ کچھ دیر کے لیے تو روکا جاسکتا ہے لیکن آخر میں سچ اور انسانیت کی ہی جیت ہوگی۔'