ETV Bharat / state

کورونا سے لڑ رہے پولیس اہلکاروں کے لیے متعدد اسکیمز

مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں پولیس اہلکاروں کے لئے ایس پی نائک نے متعدد اسکیمیں چلائی ہیں۔ جس میں ان کا گرم پانی اور چائے، ناشتہ کے انتظامات ہیں۔ ساتھ ہی پی پی ای کٹس کے ساتھ ماسک بھی دیے جارہے ہیں۔ تاکہ وہ کورونا وبا کا مقابلہ کرسکیں۔

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 12:38 PM IST

Numerous schemes for police officers fighting Corona in guna mp
کورونا سے لڑ رہے پولیس اہلکاروں کے لیے متعدد اسکیمز

کورونا وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے پولیس اہلکار مستقل طور پر اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔ پولیس اہلکار تمام مشکلات سے لڑتے ہوئے چیکنگ پوائنٹ پر سختی سے تعینات ہیں۔

اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ ترون نائک کے ذریعہ بہت ساری خدمات اور پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس پی نائک نے کہا کہ کورونا کے مشکل دور میں پولیس اہلکار بھرپور طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ سب کی کوشش ہے کہ گونا کورونا سے محفوظ رہے۔

ضلع بھر میں پولیس فیملی کے لئے بہت ساری اسکیمیں چلائی گئی ہیں۔ جس میں چائے اور ناشتے کا بندوبست دو بار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس آر او واٹر موبائل کے ذریعہ پولیس اہلکاروں کو پینے کا صاف پانی فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع میں پانچ سو پچاس سے زیادہ تھرمس پولیس اہلکاروں کو پیش کیے گئے ہیں۔ اس میں گرم پانی اور چائے کا انتظام کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نائک نے بتایا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پولیس فیملی ماسک سے لے کر پی پی ای کٹس تک تیار کررہی ہے۔ پولیس کے علاوہ پولیس کنبہ کے افراد بھی کام کر رہے ہیں۔ اس دوران پولیس خاندان کے ذریعہ پی پی ای کٹس، ماسک ٹوپیاں، جوتوں کے کور، گلوبس، سینیٹائزر، ماسک وغیرہ تیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی تیار کردہ پی پی ای کٹ کو ضلع کی حدود پر تعینات پولیس اہلکار استعمال کررہے ہیں، تاکہ انفیکشن کے بحران کا مقابلہ کیا جاسکے۔

ایس پی نائک کے مطابق چھوٹے چھوٹے فلاحی کام بھی ہو رہے ہیں۔ جس میں پولیس ہسپتال میں دواؤں کی فراہمی کے ساتھ ہر پولیس اہلکار کا باقاعدہ ہیلتھ چیک اپ کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.