ETV Bharat / state

Bhopal Mango Festival بھوپال مینگو فیسٹیول میں نور جہاں آم کا جلوہ، پندرہ سو روپے قیمت، جانیے خصوصیت - پروین بگھیل نور جہاں آم کا مالک

دارالحکومت بھوپال میں نابارڈ کیمپس میں پانچ روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں علیراجپور سے لایا گیا نور جہاں آم لوگوں کو کافی پسند آیا۔

بھوپال مینگو فیسٹیول میں پندرہ سو روپیے کا نور جہاں آم
Bhopal Mango Festival
author img

By

Published : Jun 11, 2023, 2:05 PM IST

بھوپال مینگو فیسٹیول میں پندرہ سو روپیے کا نور جہاں آم

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہر سال نابارڈ (نیشنل بینک آف ایگریکلچر اینڈ رولر ڈیولپمنٹ ) کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ریاست مدھیہ پردیش کے اضلاح میں خاص طور سے پائے جانے والے آموں کی نمائش کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی بھوپال کے لوگ ان کو خرید کر ان آموں کا مزہ بھی لے سکتے ہیں۔ دارالحکومت بھوپال کے اس مینگو فیسٹیول میں کئی اضلاع سے آم نمائش میں لائے گئے لیکن علیراجپور کے نورجہاں نام کے آم نے پورے مینگو فیسٹیول میں دھوم مچا رکھی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس مینگو فیسٹیول میں ڈھائی سے تین کلو تک کے نور جہاں آم آئے ہیں جس میں ایک آم کی قیمت 1500 روپے کے قریب لگائی گئی ہے۔ جب ہم نے واٹر اینڈ ایگریکلچر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر سنجے سنگھ سے اس تعلق سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ نور جہاں آم افغانستانی ورائٹی کا ہے جو علیراجپور کے کٹٹی واڑا میں پائے جاتے ہیں اور اس کے صرف 3 ہی پیڑ موجود ہیں۔ ان پیڑوں کا ملٹی پلیکشن بھی نہیں ہو پا رہا ہے۔ حالانکہ نورجہاں آم کے ختم ہوتی اسپیسیز کو بچانے کی بے حد کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے کہا کہ اس نور جہاں آم کی دیگر پیڑوں پر پیوند کاری کر کے اسے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزے کے معاملے میں تو آم سبھی اچھے ہوتے ہیں لیکن وزن کے معاملے میں یہ نورجہاں آم واقعی میں آموں کا راجہ ہے۔ نور جہاں آم کے مالک اور کسان پروین بگھیل نے بتایا کہ جس زمین پر چندر شیکھر آزاد پیدا ہوئے ہم وہیں سے مینگو فیسٹیول میں حصہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جو خاص آم نور جہاں کے محض ہمارے پاس 3 پیڑ ہیں۔ اور ان تینوں پیڑوں پر 100 کے قریب آم لگتے ہیں۔ اور یہ آم جب لگنا شروع ہوتے ہیں تو انہیں پیڑ پر ہی خرید لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مینگو فیسٹیول میں صرف 10 آم ہی لے کر آپائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس آم کو کھاتے نہیں ہیں کیونکہ اس سے ہمارا بڑا نقصان ہو جاتا ہے۔ وہیں پھر انہوں نے اس آم کے مزے کے تعلق سے کہا کہ یہ عام بہت میٹھا شکر جیسا اور بغیر ریشے کا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اس نور جہاں آم کے پیڑوں کو بڑھانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکامی ہی ہاتھ لگ رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس مینگو فیسٹیول میں جہاں نور جہاں آم کو نمائش میں رکھا گیا ہے تو وہیں ریاست میں پایا جانے والا سندرجا آم بھی پیش کیا گیا جو جی آئی ٹیگ پانی والا پھل ہے۔ اس کے علاوہ مینگو فیسٹیول میں دسہری، لنگڑا اور بادام جیسے آموں کو نمائش میں دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.