ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں دوبارہ لاک ڈاون کی تجویز نہیں: چوہان

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے لاک ڈاون سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ چوہان کے بیان کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔

No lockdown in Madhya Pradesh: Chouhan
مدھیہ پردیش میں دوبارہ لاک ڈاون نہیں ہوگا: چوہان
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 9:49 PM IST

شیوراج سنگھ چوہان نے آج اعلان کیا کہ مدھیہ پردیش میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے لاک ڈاون سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کردی۔

ریاست میں کورونا متاثرین کے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ایسی افواہ تھی کہ مدھیہ پردیش میں دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان ہوسکتا ہے اور حکومت اس پر غور کر رہی ہیں۔ آج شیوراج سنگھ چوہان نے ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد 21 نومبر سے اندور، بھوپال، گوالیار، وڈیشہ اور راٹلام اضلاع میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

ریاست میں اب تک ایک لاکھ 88 ہزار 18 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 89 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مہلک وبا کے سبب اب تک 3 ہزار 129 اموات ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.