ETV Bharat / state

کورونا: بھوپال اور اندور میں آج سے رات کا کرفیو - مدھیہ پردیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ جہاں کورونا کے معاملے بڑھیں گے، وہاں سختی کے ساتھ ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

کورونا: بھوپال اور اندور میں نائٹ کرفیو کے لئے احکام جاری

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 8:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بھوپال اور اندور میں آج سے نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی متعدد اضلاع میں رات دس بجے سے بازار بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا: بھوپال اور اندور میں نائٹ کرفیو کے لئے احکام جاری

اس معاملے پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ جہاں کورونا کے معاملے بڑھیں گے، وہاں سختی کے ساتھ ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام کو انفیکشن سے بچانے کے لیے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اضلاع میں پازیٹیو معاملے کی تعداد کم ہوتے ہی سختی بھی کم کر دی جائے گی۔ ریاست میں کچھ شہری علاقوں میں اس ہفتے کورونا کے پازیٹو معاملات بڑھے ہیں، اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے 17 مارچ کی رات سے اندور، بھوپال میں نائٹ کرفیو کے لئے احکام جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ایسے اضلاع جہاں زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں، وہاں ماسک نہ لگانے پر جرمانہ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جی این سی ٹی ڈی بل پر ماہر آئین سبھاش کشیپ کا نظریہ

انہوں نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب ریاست میں ہونے والی سیاسی ریلی، احتجاج، میلے وغیرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.