ETV Bharat / state

NIA Released Arrested Persons بھوپال میں این آئی اے نے گرفتار افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا - NIA Raid in Bhopal

دارالحکومت بھوپال میں اتوار کی صبح این آئی اے نے 10 مقامات پر مارے چھاپے تھے، این آئی اے نے یہ چھاپے دہشت گردی کے سلسلے میں دہلی سے معلومات ملنے کے بعد مارے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سکیوریٹی اہلکاروں کو یہاں دہشت گردی کی فنڈنگ کا شک تھا۔ NIA Raid in Bhopal Update

NIA Released Arrested Persons
NIA Released Arrested Persons
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 1:08 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اتوار کی صبح 4 بجے این آئی اے (قومی تحقیقاتی ایجنسی ) نے بھوپال کے 10 مقامات پر چھاپے مارے تھے اور الگ الگ جگہ سے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان سبھی سے لگ بھگ 11 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ سبھی 10 گرفتار افراد کے موبائل چیک کیے گئے، جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس آپریشن کے لیے این آئی اے نے چھاپوں کے لیے افسران اور پولیس اہلکاروں کی 10 مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھی۔ سبھی ٹیموں میں این آئی اے دہلی کے تین افسران، اے ٹی ایس کے دو پولیس اہلکار، بھوپال پولیس کا ایک ایسا ہی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک لیڈی پولیس اہلکار اور محکمہ ریونیو کے دو پٹواری بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کے مطابق دہلی میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کے پرانے معاملے میں بھوپال میں این آئی اے کی ٹیم کی طرف سے کی گئی کارروائی کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ان سب کے کال ریکارڈ بھی شک کے گھیرے میں تھے۔ این آئی اے کے افسران نے ہر ایک سے الگ الگ پوچھ گچھ کی۔ وہیں گرفتاری کی کارروائی کے دوران این آئی اے کی تفتیش ٹیم نے مشتبہ سبھی کے گھروں کی تلاشی بھی لی تھی۔ واضح رہے کہ این آئی اے کی ٹیم نے بھوپال کی جہانگیرہ آباد میں 3 شاہجہان آباد میں دو گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ جہانگیرہ آباد میں خاتون سمیت 3 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ خاتون ادویات کی آن لائن فروخت کا کام کرتی ہے۔ وہیں ٹیم نے پی جی بی ٹی کالج کے نزدیک کوہ فضا اور عیش باغ میں تلاشی لی گئی۔
وہیں حزب التحریر کا ایک مشتبہ کارکن حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ این آئی اے نے حیدرآباد سے حزب التحریر کے ایک اور مشتبہ کارکن سلمان کو گرفتار کیا۔ این آئی اے نے 24 مئی کو بھوپال چھندواڑا اور حیدرآباد سے 16 مشتبہ کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ اس دوران سلمان فرار ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سلمان رتلام کا رہنے والا ہے اور طویل عرصے سے حزب التحریر سے جڑا ہوا بتایا جا رہا ہے۔ بھوپال کے کچھ فون نمبروں سے لین دین کی معلومات این آئی اے کو ملی ہے۔ واضح رہے کہ گرفتار لوگوں کو مقامی پولیس کے حوالے کرنے کے بعد این آئی اے دہلی روانہ ہو گئی۔ جس کے بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیم نے اے ٹی ایس پولیس کو ان کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ کچھ کارکنان اپنے ساتھ موبائل بھی لے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان نمبروں پر دہلی میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں کارکنان کے ساتھ بات چیت اور لین دین کی معلومات ملی ہے۔ واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے اس چھاپے میں پہلی بار محکمہ ریوینو کی ملازمین کو بھی شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس دوران محکمہ ریوینیو کے 28 ملازمین کو ساتھ میں لے کر چھاپے ماری کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.