ETV Bharat / state

ایم پی کانگریس کا صدر بننے کے بعد جیتو پٹواری نے راہل سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 8:10 PM IST

Newly appointed MP Congress Chief Jitu Patwari met Rahul Gandhi مدھیہ پردیش کانگریس کے نئے مقرر کردہ صدر جیتو پٹواری، کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر امنگ سنگھار اور ڈپٹی لیڈر ہیمنت کٹارے نے اتوار کو یہاں پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

ایم پی کانگریس کا صدر بننے کے بعد جیتو پٹواری نے راہل سے ملاقات کی
ایم پی کانگریس کا صدر بننے کے بعد جیتو پٹواری نے راہل سے ملاقات کی

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کانگریس کے نئے مقرر کردہ صدر جیتو پٹواری، کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر امنگ سنگھار اور ڈپٹی لیڈر ہیمنت کٹارے نے اتوار کو یہاں پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ مدھیہ پردیش کانگریس میں کل بڑے ردوبدل کے بعد مسٹر پٹواری کو سینئر لیڈر کمل ناتھ کی جگہ ریاست کی کمان سونپی گئی ہے۔ پٹواری مسٹر کمل ناتھ کی قیادت والی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں، جب کہ چوتھی بار ایم ایل اے بننے والے مسٹر سنگھار کو بھی اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے اور بھنڈ کے اٹیر سے ایم ایل اے مسٹر کٹارے کو ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے۔

جیتو پٹواری 19 دسمبر کو چارج سنبھالیں گے

مدھیہ پردیش کانگریس کے نئے مقرر کردہ ریاستی صدر جیتو پٹواری 19 دسمبر کو ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچ کر چارج سنبھالیں گے۔ ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور تنظیم کے انچارج راجیو سنگھ نے آج یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر پٹواری منگل کی صبح 9:00 بجے اندور سے کار کے ذریعے اجین پہنچیں گے اور وہاں بھگوان مہاکال کے درشن اور پوجا کر کے مہاکال کا آشیرواد حاصل کریں گے۔ مسٹر پٹواری صبح 11 بجے اجین سے روانہ ہوں گے اور 11:30 بجے دیوس پہنچیں گے، جہاں کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر اور کھلے عام گوشت اور انڈوں کی فروخت پر پابندی

پٹواری دوپہر 12.30 بجے دیواس سے روانہ ہوں گے اور سونکچھ، آشٹا، سیہور بائی پاس راستے سے ہوتے ہوئے دوپہر 2 بجے بیرا گڑھ پہنچیں گے۔ مسٹر پٹواری بیرا گڑھ سے امامی گیٹ، بدھواڑہ، للی ٹاکیز اسکوائر، روشن پورہ، لنک روڈ ہوتے ہوئے ایک ریلی کی شکل میں دوپہر 3 بجے ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے۔ جہاں وہ سینئر لیڈروں اور کانگریسیوں کی موجودگی میں چارج سنبھالیں گے۔ استقبالیہ ریلی میں مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن کے نئے مقرر کردہ لیڈر امنگ سنگار اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ہیمنت کٹارے بھی موجود ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.