ETV Bharat / state

New Transfer Policy in MP: محکمہ سکول ایجوکیشن کی نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری - New transfer policy in Mp

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں وزراء کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی نئی ٹرانسفر پالیسی کو منظوری دی گئی۔ New transfer policy in Mp

محکمہ سکول ایجوکیشن کی نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 10:58 PM IST

بھوپال: وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی نئی ٹرانسفر پالیسی کو منظوری دی گئی۔ نئی ٹرانسفر پالیسی کا اطلاق سیشن 2023-24 سے ہوگا۔ تمام کیڈرز کے تبادلے کا عمل 31 مارچ سے 15 مئی کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔

تبادلہ کے لیے پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا لازمی ہوگا۔ رضا کارانہ منتقلی بھی صرف آن لائن ہوگی۔ ریلیف اور جوائننگ آن لائن ہی کی جائے گی۔ ایک بار رضاکارانہ منتقلی کے بعد تین سال تک کوئی منتقلی نہیں کی جائے گی، سوائے خصوصی حالات کے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی اسکول اساتذہ کے بغیر نہ ہو۔

نئی ٹرانسفر پالیسی میں انتظامی منتقلی اور پھر رضاکارانہ منتقلی کو ترجیح دی جائے گی۔ نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو دیہی علاقوں کے اسکولوں میں کم از کم 3 سال اور اپنی پوری سروس کی زندگی کے کم سے کم 10 سال تک کام کرنا ہوگا۔ شہری علاقے میں 10 سال یا اس سے زیادہ مدت کے لیے تعینات اساتذہ کو دہی علاقوں میں اساتذہ کے کمی کے باعث تعینات کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

جن اساتذہ کو ریٹائر ہونے میں 3 سال باقی ہے یا وہ سنگین بیماری یا معذوری کا شکار ہیں، وہ اس عمل سے مستثنی ہوں گے۔ منتخب عوامی نمائندوں کی نجی پوسٹنگ میں اساتذہ کو تعینات نہیں کیا جائے گا۔ New transfer policy in Mp

ایکسیلنس اسکولز، ماڈل سکولز، اور سی ایم رائزنگ سکولز میں کوئی رضاکارانہ منتقلی نہیں ہوگی۔ پرنسپل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا سینئر کے عہدوں کے لیے لیے رضاکارانہ منتقلی کی درخواستیں آن لائن دی جائیں گی۔ انہیں آف لائن بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ فرسٹ کلاس افسروں کا تبادلہ وزیراعلی کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.