ETV Bharat / state

اندور میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیسز - سب سے زیادہ تعداد اندور میں

شہر اندور میں کورونا وائرس سے متاثر 75 نئے مریض پائے گئے ہیں، جس کے بعد اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد 3008 ہوگئی ہے۔

اندور میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیسز
اندور میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیسز
author img

By

Published : May 24, 2020, 11:34 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا متاثرہ کی سب سے زیادہ تعداد اندور میں ہے۔ ہفتہ کے روز آئی رپورٹ میں کورونا سے متاثرہ 75 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد اندور میں مریضوں کی تعداد 3008 کو عبور کر چکی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ہفتے کے روز ٹیسٹ کیے گئے کل 713 نمونوں میں سے 75 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 اموات کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد شہر میں کورونا مثبت مریضوں کی اموات کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ تاہم ابھی تک اندور میں 1412 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ جبکہ 1482 کورونا مثبت مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

ابھی تک اندور میں مجموعی طور پر 29064 نمونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں، اندور میں متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نمونے کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اس وقت ضلع کے کنٹینمنٹ علاقوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں اب تک 6446 مریض کورونا سے متاثر ہیں، جبکہ 284 مریض کی موت اور 3089 مریض صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.