بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے بال وہار گراؤنڈ کو بچانے کے لئے بین الاقوامی اور قومی ہاکی کھلاڑی اور کھیل سے محبت کرنے والے آج ایک اسپورٹس میٹ میں اکٹھا ہوئے کھیل کے میدان کو بچانے کے لئے آواز بلند کی۔ پرانے بھوپال کا تاریخی میدان میں متعدد بین الاقوامی اور قومی کھلاڑی ہاکی کھیل چکے ہیں جنہوں نے بھوپال ریاست اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ان تمام کھلاڑیوں نے کھیل کے میدان کو بچانے کے لئے ایک بار پھر مہم شروع کی گئی ہے۔ واضع رہے کی اس گراؤنڈ پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔اس کی وجہ سے گراؤنڈ کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔ جگہ جگہ کچرا، ملبہ، گڑھے پڑگئے ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کمپلیکس میں گراؤنڈ کے کچھ حصے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمپلیکس میں بنائی جارہی ہے۔ دکانوں کے شٹر گراؤنڈ کی طرف کھل رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مستقبل میں گراؤنڈ میں پارکنگ وغیرہ اور لوگوں کی نقل و حرکت ہو سکتی ہے۔اگر ایسے ہی میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کرتی رہی تو اس گراؤنڈ کا وجود باقی نہیں رہے گا اور نئی نسل کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور ہو سکتی ہے ۔ کیونکہ ویسے ہی بھوپال میں بڑی تعداد میں ناجائز قبضے کے سبب کھیل کے میدان بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Muslim Turban Maker of Scindia Family پانچ نسل سے سندھیا شاہی خاندان کی پگڑی تیار کرنے والا مسلم خاندان
واضح رہے گی مذکورہ بالا نکات کے بارے میں ماضی میں بال وہار بچاؤ جن سمیتی نے کمشنر کو آگاہ کیا تھا۔ اسی سلسلے کیں آج پھر کھلاڑی اور کھیل سے محبت کرنے والے لوگوں نے کھیل کے میدان کو بچانے کے لئے مہم شروع کی ۔