ETV Bharat / state

Modi to Booth Workers ہم اے سی کمروں میں بیٹھ کر پارٹی چلانے والوں میں سے نہیں: مودی

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 6:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں ’’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘‘ مہم کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کے ہزاروں بوتھ کارکنان سے خطاب کیا۔ Mera Booth Sab se mazboot Campaign of BJP

ا
ا

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن اور مدھیہ پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ’’لاکھوں بوتھ کارکنان کو جیت کا منتر‘‘ دیتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی ان پارٹیوں میں سے نہیں ہے جو ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر اپنی پارٹی چلاتے ہیں اور بی جے پی کے ہر بوتھ کی پہچان صرف خدمت سے ہی ہونی چاہیے۔‘‘ نریندر مودی نے بھوپال میں بی جے پی کی ’’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘‘ مہم کے تحت ملک بھر سے آئے تقریباً 3000 بوتھ کارکنوں سے خطاب کیا۔ خطاب میں ملک بھر سے لاکھوں بوتھ ورکرس بھی ورچوئلی اس پروگرام سے جڑے۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کے مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر وشنو دت شرما بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس پروگرام میں ملک بھر سے منتخب بوتھ کارکنان نے وزیر اعظم مودی سے اپنے سوالات پوچھے۔ ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مودی نے بہت سے چھوٹے چھوٹے خدمت کے کاموں کی مثالیں دیں اور بوتھ ورکرس کو ہدایت کی کہ وہ ان کاموں کو کر کے اپنے بوتھ کو مضبوط کریں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ’’سال 2047 میں جب ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے، ہندوستان اس وقت ترقی یافتہ ہوگا جب گاؤں ترقی یافتہ ہوں گے۔‘‘ اسی سلسلے میں انہوں نے بوتھ ورکرس کی طرف سے آنگن واڑیوں کے بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے اور اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں: PM on Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا

مودی نے کہا کہ ’’ہمیں غریبوں کو مشکلات سے نجات دلانی ہے۔ کارکن سوشل میڈیا پر اپنے بوتھ کا ایک گروپ بنا سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’عام آدمی تقابلی مطالعہ سے معاملے کو زیادہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ مطالعہ کریں اور پرانے وقتوں کا موازنہ کرکے بتائیں۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.