مذہب اسلام کے مطابق بارش کے لیے جو نماز پڑھی جاتی ہے، اسے استسقاء کی نماز کہتے ہیں۔
نماز ادا کرنے کے بعد بارش کے لیے دعا کی جاتی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں مسلسل کئی روز سے بارش نہیں ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے عوام بے حد پریشان تھے۔ اس لیے اندور کے ممتاز عالم دین مولانا اشرفی نے شدید گرمی سے نجات پانے کے لیے نماز استسقاء پڑھائی۔
بتایا جاتا ہے کہ نماز استسقاء کے جائے نماز بچھائی گئی تھی کہ بارش شروع ہوگئی۔
نماز کے دوران ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہی۔
اس اجتماعی نماز میں ہر مسلک و مکتب کے افراد نے شرکت کی۔
نماز کا وقت دوپہر میں تین بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔
اس موقع پر مولانا اشرفی نے کہا کہ اگر اس طرح سے سبھی مسلک کے افراد نے اتحاد دکھایا تو اللہ کی رحمت اسی طرح برستی رہے گی۔