ETV Bharat / state

Namaz e Istisqa بھوپال میں بارش کے لئے نماز استسقاء کا اہتمام

ریاست مدھیہ پردیش میں بارش نہ ہونے کے سبب کسانوں کے ساتھ عوام بھی پریشان حال ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے ضلع ودیشہ کی تحصیل سیرونج میں عید گاہ پر خصوصی نماز ادا کی گئی تو وہیں اندور کہ ایک گاؤں میں وہاں کے ایک پٹیل کو گدھے پر بیٹھا کر پورے گاؤں میں گھمایا گیا تاکہ بارش ہو۔ Namaz e istisqa organized for rain in Bhopal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 4:29 PM IST

بھوپال میں بارش کے لئے نماز استسقاء کا اہتمام

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال موسم برسات میں کم بارش ہونے کی وجہ سے کسانوں کے علاوہ عام عوام بھی پریشان ہیں۔ بارش نہ ہونے سے ڈیم، تالاب خالی ہے اور فصلیں بھی خراب ہو رہی ہے۔ بارش کو لے عوام فکرمند ہیں تو وہیں تیز دھوپ کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ سبھی لوگ آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہیں ضلع ودیشہ کی تحصیل سرونج میں مسلم طبقے نے بارش کے لیے خصوصی نماز کا اہتمام سرونج کی عیدگاہ پر کیا۔

اس دوران ہزاروں کی تعداد میں مسلم طبقے کے لوگ عیدگاہ پہنچے اور بارش کے لیے گڑگڑا کر دعا کی۔ جامع مسجد کے امام حافظ نورالدین نے بتایا کہ مذہب اسلام میں بتایا گیا ہے کہ بارش نہ ہونے کی صورت میں شہر سے باہر جاکر نماز استسقاء ادا کی جاتی ہے اور اچھی بارش کے لیے دعا کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنا چاہیے اور ہر وہ کام سے بچنا چاہیے جس سے خدا ناراض ہوتا ہے۔ مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ اگر آج بارش نہیں ہوتی ہے تو نماز استسقاء کا سلسلہ تین دنوں تک جاری رہے گا۔

وہیں ضلع اندور کے بڑگوند تھانہ علاقے کے جاملی گاؤں میں بارش نہ ہونے کے سبب گاؤں کے لوگوں نے انوکھا ٹوٹکا کیا۔ گاؤں کے لوگوں نے گاؤں کے پٹیل کو گدھے پر بٹھا کر پورے گاؤں میں گھمایا، ساتھ ہی ڈھول دھماکو کے ساتھ گاؤں والے بھی اس میں شامل رہے۔ گاؤں والوں کے مطابق یہ روایت پچھلے کئی سالوں سے چلی آ رہی ہے۔ جب بھی بارش کم ہوتی ہے تو ہم گاؤں والے اس طرح کا ٹوٹکا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Teachers Day 2023 نابینا استاد سے سینکڑوں طلبہ مستفید

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں لگ بھگ ایسے اضلاع ہیں جہاں اس سال بارش کم ہوئی ہے۔ وہیں بارش نہ ہونے کے سبب حکومت کے ساتھ عوام بھی پریشان نظر آرہی ہے۔ کیونکہ ریاست کے تقریباً ڈیم اور تالاب خشک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.