مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر این پی پرجاپتی نے کہا ہے کہ انہیں رکن اسمبلی ہردیپ سنگھ ڈنگ کے استعفیٰ دینے کی خبر ملی ہے۔ تاہم انہوں نے مجھ سے براہ راست طور پر مل کر استعفیٰ نہیں سونپا ہے۔
پرجاپتی نے ایک بیان میں کہا ہے 'مجھے ممبر اسمبلی ہردیپ سنگھ ڈنگ کے استعفی دینے کی خبر ملی ہے۔ انہوں نے مجھ سے براہ راست طور پر مل کر استعفی نہیں سوپنا ہے۔ جب وہ براہ راست مجھ سے مل کر استعفی سونپیں گے تو میں ضابطے کے مطابق اس پر غور کرنے کے بعد ضروری قدم اٹھاؤں گا'۔