ریاست مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے مدنظر سبھی اسکولوں کے مارچ، اپریل میں ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے گئے تھے، جو اب لاک ڈاؤن کے بعد 12 ویں کلاس کے امتحانات کو شروع کردیا گیا ہے۔
ریاست کے صنعتی شہر اندور کے بنگالی اسکول میں لیے جارہے 12ویں کے امتحان میں مسلم طالبات کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا، جس میں مسلم طالبات کو الگ کلاس روم کے باہر بیٹھا کر امتحان لیے گئے۔
جس سے مسلم طبقے میں ناراضگی دیکھی گئی ہے، تو وہیں بھوپال کے مکزی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھ کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خط لکھنے کے بعد ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ یہ بہت ہی افسوسناک ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جس طرح کے ملک میں حالات ہے اسے دیکھتے ہوئے جہاں قومی یکجہتی کا سبق سکھانے کی ضرورت ہے، پر ہماری ریاست میں نفرتوں کو بانٹا جا رہا ہے۔
اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ تعلیم اور اسکول کی خلاف سخت سے سخت قدم اٹھائے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئے۔