اجین کے ناگدہ میں تقریبا چار لوگوں نے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔
ناگدہ میں پراپرٹی کو لے کر دو فریق کے درمیان تنازع ہوا تھا۔ اس کے بعد ایک فریق نے دوسرے فریق پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ یہ پورا حملہ پولیس تھانے کے قریب لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔
جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت عوام تماش بین تھی، کوئی درمیان میں بچاؤ یا روک تھام کے لیے نہیں آیا۔ بعد میں پولیس نے پہنچ کر زخمی شخص کو ہستپال پہنچایا۔
پولیس نے ابھی چار حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے لیے چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔
اس حملے کے خلاف ناگدہ میں بند کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔