ETV Bharat / state

دس روپے کے چاٹ کے تنازعہ میں بڑے بھائی کا قتل

مدھیہ پردیش میں 10 روپے کے چاٹ کو لے ایک شخص نے اپنے ہی بڑے بھائی کا قتل کردیا۔

murder in Chhatarpur dispute between tow brother for only Rs 10 chaat
دس روپے کے چاٹ کے تنازعہ میں بڑے بھائی کا قتل
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 7:22 PM IST

مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں دس روپے کے چاٹ کے تنازعہ نے اتنا بڑا روپ اختیار کر لیا کہ ایک بھائی نے بیلچے سے اپنے بڑے بھائی کا قتل کردیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات لگی ہے۔۔

معلومات کے مطابق ضلع کے ایشا نگر کا رہائشی 35 سالہ گڈو اپنے گھر چاٹ لایا تھا اور اپنے بچوں کو کھلایا، لیکن چھوٹے بھائی راجو کے بچوں کو نہیں دیا، جس کی وجہ سے گھر میں خواتین کا جھگڑا ہوا اور تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں بھائی ایک دوسرے سے الجھ گئے اور چھوٹا بھائی راجو غصے میں نکلا اور بڑے بھائی گڈو کے سینے پر حملہ کر دیا۔ جس میں بڑے بھائی گڈو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اسی قتل واقعے کو انجام دینے کے بعد ملزم نوجوان راجو موقع سے فرار ہوگیا۔ فی الحال پولیس نے ملزم بھائی کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.