ساگر: مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک شخص کے قتل کے معاملے میں ضلع انتظامیہ نے ملزم کے پانچ منزلہ ہوٹل کو منہدم کردیا۔ سرکاری معلومات کے مطابق مکرونیہ میں جگدیش یادو کے قتل کے ملزم کے پانچ منزلہ ہوٹل کو کل دیر شام ضلع انتظامیہ نے منہدم کر دیا۔ یہ مشری گپتا کا ہوٹل تھا، جسے قتل کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکال دیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے ماہرین کی نگرانی میں کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ بنایا۔ انتظامیہ نے پوری تیاریوں کے ساتھ رات گئے اسے زمین بوس کر دیا۔ موقع پر کلکٹر دیپک آریہ اور ڈی آئی جی ترون نائک اور انتظامی عملہ موجود تھا۔ Murder Accused hotel demolished in Sagar
کلکٹر نے بتایا کہ مشری چند گپتا نے غیر قانونی طور پر 5 منزلہ ہوٹل بنایا تھا۔ جسے انتظامیہ نے زمین دوز کر دیا۔ نگر پالیکا پریشد مکرونیا کے آزاد کونسلر کے بھتیجے کے قتل کے ملزم برطرف بی جے پی لیڈر مشری چند گپتا (45) کا 5 منزلہ ہوٹل تھا۔ اس معاملے میں مشری چند گپتا سمیت تین ملزمان مفرور ہیں۔ مکرونیا میں انتخابی دشمنی کی بنا پر جیپ نے کچل کر ہلاک کر دیا گیاتھا۔ اس کیس میں پانچ ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایک اور ملزم بی جے پی لیڈر مشری چند گپتا کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: AMCs Demolish Slum Dwellers کالورپور میں اے ایم سی کی کارروائی، متعدد مکانات منہدم
یو این آئی