مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سابق مفتی اعظم حضرت مفتی عبدالرزاق صاحب کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گئی۔
اس نشست میں مفتی عبدالرزاق کی دینی خدمات کو مستقبل کے لیے مشغل راہ بتایا گیا۔ اس کے بعد تجویز پیش کی گئی کہ مفتی عبدالرزاق صاحب کے نائب مفتی رہے حضرت مفتی رحیم اللہ قاسمی کو مفتی اعظم مدھیہ پردیش بنایا جائے۔
اس رائے سے سب ہی نے اتفاق کیا اور یہ ےجویز پاس کی گئی۔
مفتی رحیم اللہ قاسمی دامت برکاتہم، حضرت قاسمی وجدالحسنی صاحب مرحوم کے زمانے میں حضرت مفتی عبدالرزاق صاحب کے سابق مفتی اعظم مدھیہ پردیش کے نائب تھے اور آپ کو فتوی نویسی کا خاص تجربہ ہے۔
وہ دارالافتاء کے طلباء کی تعلیم و تربیت کرتے رہے ہیں۔ آپ کا مطالعہ بہت وسیع ہے اور علم بہت گہرا ہے نیز انہیں پیچیدہ مسائل حل کرنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔
ملک میں آپ کے شاگرد پھیلے ہوئے ہیں مدھیہ پردیش کے کے علماء کرام و مفتیان آپ کے شاگرد ہیں۔