ETV Bharat / state

Kamal Nath Slams: مدھیہ پردیش میں ہر بار قبائلیوں پر مظالم کیوں ہوتے ہیں، کمل ناتھ - مدھیہ پردیش میں ایک قبائلی کی موت

کمل ناتھ نے وڈیشا ضلع کے لیٹری میں محکمہ جنگلات کے عملے کی فائرنگ میں ایک قبائلی کی موت پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں سوالیہ لہجے میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں ہر بار قبائلیوں پر مظالم کیوں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تحفظ میں قبائلیوں پر مظالم کے بعد حکومت تحقیقات اور معاوضے کی منافقت کر رہی ہے۔ Kamal Nath Slams

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 4:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے وڈیشا ضلع کے لیٹری میں محکمہ جنگلات کے عملے کی فائرنگ میں ایک قبائلی کی موت پر آج حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں قبائلیوں پر اتنے مظالم کیوں کیے جاتے ہیں۔ Kamal Nath Slams

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کمل ناتھ نے کہا کہ جب ملک آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے، تب بھی مدھیہ پردیش حکومت قبائلیوں پر ظلم و جبر کی اپنی مہم سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن اور کبھی اقتدار کے اکسانے پر سرکاری عملہ قبائلیوں کو قتل کر رہا ہے۔ ریاست قبائلی مظالم میں پہلے ہی ملک میں پہلے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تحفظ میں قبائلیوں پر مظالم کے بعد حکومت تحقیقات اور معاوضے کی منافقت کر رہی ہے۔ حکومت مرنے والوں کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دے ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ نیموار ہو، منڈسور ہو یا وڈیشا، ہر مرتبہ قبائلیوں پر ہی ظلم کیوں ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:کانگریس قبائلیوں کی پارٹی ہے، بی جے پی سرمایہ داروں کی پارٹی ہے: کملناتھ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.