سیدھی: ریاست مدھیہ پردیش کے سیدھی پیشاب واقعہ میں آئے روز نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں مقامی بی جے پی ایم ایل اے کیدار شکلا نے ملزم پرویش شکلا کے اپنے یا بی جے پی سے جڑے ہونے سے انکار کیا اور اس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔ بعد میں پرویش شکلا کی تقرری اور بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، تب بھی کسی نے جوابی کارروائی نہیں کی۔ جب تنازعہ بڑھ گیا تو وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کو میڈیا کے سامنے آنا پڑا اور یہ بیان دینا پڑا کہ مجرم کی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہوتا۔
-
#SidhiUrineCase #fake
— Vishnukant (@vishnukant_7) July 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Mis interpretation of Dashmat's version.
1. Dashmat told me that he was drunk that night hence he couldn't remember and that's why he was saying that he is not the man in the video.
Cont... pic.twitter.com/ZeOaVY4WxS
">#SidhiUrineCase #fake
— Vishnukant (@vishnukant_7) July 9, 2023
Mis interpretation of Dashmat's version.
1. Dashmat told me that he was drunk that night hence he couldn't remember and that's why he was saying that he is not the man in the video.
Cont... pic.twitter.com/ZeOaVY4WxS#SidhiUrineCase #fake
— Vishnukant (@vishnukant_7) July 9, 2023
Mis interpretation of Dashmat's version.
1. Dashmat told me that he was drunk that night hence he couldn't remember and that's why he was saying that he is not the man in the video.
Cont... pic.twitter.com/ZeOaVY4WxS
یہی نہیں شیوراج حکومت نے بھی ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا پیغام دے کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ اس کے تحت متاثرہ دشمت کو بطور مہمان خصوصی بھوپال بلایا گیا اور وزیر اعلیٰ نے ان کے پاؤں دھو کر گلے لگا کر استقبال کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ دشمت سے معافی بھی مانگی اور انہیں سداما (دوست) کہا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد متاثرہ کو سرکاری گاڑی کے ذریعے لے جایا گیا، لیکن جب متاثرہ اپنے گاؤں پہنچا تو وہاں ان کے بیانات بالکل مختلف تھے۔
درحقیقت متاثرہ دشمت نے بتایا کہ یہ واقعہ 2020 کا ہے، رات کے 10-10.30 بجے کے قریب کا وقت تھا، میں دوکان کے باہر بیٹھ کر گٹکھا کھا رہا تھا، اس دوران ملزم پرویش شکلا آیا اور اس نے پینٹ کی چین کھول کر میرے اوپر پیشاب کیا، میں نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ کون ہے، کیسا ہے، اس واقعہ سے متعلق گاوں میں بات پھیل گئی اور ویڈیو وائرل ہوگیا، اس وقت بھی مجھے لگ رہا تھا کہ یہ میں نہیں ہوں اور یہ ویڈیو بھی میرا نہیں ہے۔ جب ہم تھانے گئے تو ہم نے کہا کہ یہ ہمارا ویڈیو نہیں ہے۔ ہم نے کلکٹر سے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا ویڈیو نہیں ہے، ملزم پرویش شکلا نے ہمیں پھنسایا ہے۔
دشمت کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی ہمیں یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ ہم ہیں، لیکن جب وہ (پرویش شکلا) خود کہہ رہا ہے کہ اس نے ہم پر پیشاب کیا، تو ہم کہا کہ چلو مان لیتے ہیں، لیکن میں اس واقعہ سے بالکل واقف نہیں ہوں، کیونکہ ہماری طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ہم نے دوائیاں لی تھیں، اس لیے مجھے کچھ یاد نہیں۔
اس کے علاوہ دشمت نے حلف نامے کے بارے میں کہا کہ ہم نے یہ نہیں کرایا، پرویش شکلا کے چچا ودیا شکلا نے ہمیں سیدھے چلنے کو کہا، ہم نے سوچا کہ ہمیں سیدھا چلنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جب وہ وہاں گئے تو وہ (ودیا شکلا) ہمیں ایک کمپیوٹر پرسن کے پاس لے گئے، ہم بہت دور بیٹھے تھے اور ودیا شکلا کمپیوٹر پرسن کے قریب تھا، دونوں طرف سے کولر چل رہا تھا اور پنکھا بھی شور کر رہا تھا، اس لیے ہمیں کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا، لیکن کمپیوٹر والا پڑھا لکھا تھا۔ ودیا شکلا جو بول رہا تھا، وہ (کمپیوٹر والا) تیزی سے لکھ رہا تھا، بعد میں جیسے ہی پورے کاغذ پر انگوٹھے کا نشان لگوایا، ہم سمجھ گئے کہ کوئی مصیبت آنے والی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Sidhi Urination Case متاثر قبائلی نوجوان نے ملزم کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا
فی الحال کانگریس دشمت کے بیان پر شیوراج حکومت کو گھیر رہی ہے، کانگریس کا کہنا ہے کہ شیوراج نے کسی اور کے پاؤں دھونے کا ڈرامہ کیا، کیا اصل متاثرہ لاپتا ہے؟ شیوراج جی، اتنی بڑی سازش؟ مدھیہ پردیش آپ کو معاف نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ بی جے پی حکومت میں سابق وزیر کسم مہدیلے نے پاؤں دھونے کو ایک چال بتاتے ہوئے لکھا کہ کیسی کیسی نوٹنکی ہورہی ہے، شرابیوں کے پاؤں دھوئے جا رہے ہیں، انہیں لاکھوں روپے دیے جا رہے ہیں۔ تاہم بعد میں انہوں نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔