ETV Bharat / state

Jamiat Launches Plantation Drive: مدھیہ پردیش میں شجرکاری مہم

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 3:48 PM IST

مرکزی جمعیت علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر10 لاکھ پودھے لگانے کا ہدف ہے۔ یہ مہم یوم ماحولیات کے موقع پر شروع کی گئی۔ Jamiat Launches Plantation Drive in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں شجرکاری مہم
مدھیہ پردیش میں شجرکاری مہم

بھوپال: مرکزی جمعیت علماء ہند نے ملک گیر سطح پر 10 لاکھ پیڑ پودھے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم یوم ماحولیات کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت ریاست مدھیہ پردیش جمعیت علماء ہند اور سرو دھرم سدبھاونا منچ نے اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے آج سے شجرکاری مہم اور پودھے تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ Jamiat Launches Plantation Drive in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں شجرکاری مہم

ان تنظیموں کے ذریعے صوبائی سطح پر 5 ہزار پیڑ پودھے تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سرو دھرم سدبھاونا منچ کے ذمہ دار مانگی لال سونی اور حاجی محمد عمران نے کہا کہ آج تنظیم کی جانب سے پیڑ پودھے بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر تقسیم کیے جا رہے ہیں اور لوگوں میں بیداری پیدا کی جارہی ہے کہ ماحولیات کو جس طرح کا نقصان آج کے دور میں پہنچا ہے، اس کی بھرپائی پیڑ پودھے لگا کر ہی کی جا سکتی ہے۔

حاجی محمد عمران نے کہا کہ بھوپال کے مختلف علاقوں میں جمیت اور سرو دھرم سدبھاونا منچ کے ممبران نے پودھے تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پیڑ پودھے نہیں لگائیں گے اور اس کے لیے لوگوں کو بیدار نہیں کریں گے، تب تک ماحولیات کو نہیں بچایا جا سکتا ہے۔ ہم پیر پودھے لگائیں گے تب ہی ہمارا مستقبل سنورے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Tree Plantation in Muslim Institutions: عالمی یوم ماحولیات پر اقلیتی اداروں میں شجرکاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.