مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں فلم اداکار یاش پال شرما نے کہا شہری ترمیم قانون ملک میں ڈر پیدا کرتا ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا اس کے بارے میں کوئی کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہے۔
ایک تعلیمی ادارے میں شرکت کرنے آئے مشہور فلم اداکار یشپال شرما نے کہا کہ اداکاری اپنے آپ میں ایک مذہب ہے ایک برادری ہے جس میں کوئی چھوٹا ہے نہ بڑا۔
نہ تو کوئی امیر ہے نہ تو کوئی غریب ۔
جس دن آپ کسی خاص کو خوش کرنے کے لیے فلم بناتے ہیں اس دن وہ فنکار مر جاتا ہے ۔
شرما نے مزید کہا کہ شہری ترمیم قانون سے میں اتفاق نہیں رکھتا۔ میں اس کے پرزور خلاف ہوں۔ جہاں تک میں سی اے اے کو سمجھتا ہوں حکومت نے ملک کو الجھا کر رکھ دیا ۔ آپ ایک ڈر سا پیدا کر رہے ہیں۔
اگر ہم بے روزگار ہیں تو ہمیں روزگار دیں لائنوں میں لگنا ، دستاویز تلاش کرنا یہ کوئی روزگار نہیں ہے۔ اس سے زیادہ اور کیاکہہ سکتا ہوں۔