مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاست میں ’بلی بائی ایپ‘ کے خلاف ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، اگر کوئی شکایت سامنے آئی تو کارروائی کی جائے گی۔MP Home Minister Narottam Mishra
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اس قسم کی ایپ انتہائی قابل مذمت ہے۔ MP Home Minister Narottam Mishra Condemned Bulli Bai App عورت خواہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتی ہو وہ قابل احترام ہے۔ ابھی تک اس ایپ کے سلسلے میں ریاست میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، اگر کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو اس ایپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔MP Home Minister said Govt Take Action Against Bulli Bai
وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت تین طلاق کا قانون لائی، اس کے پیچھے بھی خواتین کا احترام سب سے بڑا محرک تھا۔
مہاراشٹرا پولیس نے حال ہی میں ایک خاص طبقے سے تعلق رکھنے والی کچھ بااثر خواتین کی شکایت پر اس ایپ کا انکشاف کیا ہے۔ الزام ہے کہ اس ایپ پر ان بااثر خواتین سمیت ایک مخصوص طبقے کی کئی خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کرکے ان کو نیلام کیا جارہا تھا۔ ایپ بنانے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ان خواتین کی تصاویر ان کے علم میں لائے بغیر حاصل کی تھیں۔
یو این آئی
مزید پڑھیں: Bulli Bai App Blocked: مسلم خواتین کو بدنام کرنے والا موبائل ایپ بلاک کر دیا گیا، آئی ٹی وزیر