ETV Bharat / state

Boy Killed for Asking for Money to Buy Food: چھ سالہ لڑکے کو پولیس اہلکار نے پسے مانگنے پر کیا قتل - مدھیہ پردیش کے دتیا

مدھیہ پردیش کے دتیا سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک چھ سالہ بچہ کے پیسے مانگنے پر ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر قتل کرکے ایک ویران جگہ پر پھینک دیا۔ MP Cop Kills Boy for Asking for Money to Buy Food

چھ سالہ لڑکے کو پولیس اہلکار نے پسے مانگنے پر کیا قتل

author img

By

Published : May 12, 2022, 3:33 PM IST

مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں ایک چھ سالہ غریب لڑکے کو پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر پسے مانگنے پر قتل کر دیا۔ ملزم نے لاش کو اپنی کار میں لے کر پڑوسی ضلع گوالیار میں ایک ویران جگہ پر پھینک دیا۔ ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔ دتیا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امن سنگھ راٹھور نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا۔ MP cop kills boy for asking for money to buy food

انہوں نے کہا کہ گوالیار کے پولیس ٹریننگ اسکول میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل روی شرما کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ 4 مئی کو دتیا پرائیڈ ڈے ڈیوٹی کے لیے دتیا آیا تھا اور اس کی ڈیوٹی پنچشیل نگر کے قریب تھی۔ اسی دوران ایک بچہ اس کے پاس آکر بار بار پیسے مانگ کر پریشان کر رہا تھا اور اس کے بھگانے کے بعد بھی وہ نہیں بھاگ رہا تھا۔

راٹھور نے بتایا کہ شرما نے کہا کہ وہ پچھلے کئی مہینوں سے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ جب بچہ نہیں بھاگا تو وہ اس بچے کو کار میں لے گئے اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کو اپنی کار میں رکھ کر گوالیار لے گئے اور وویکانند تیراہا تھانہ جھانسی روڈ کے پاس پھینک دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اور تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کی بنیاد پر ملزم شرما کو گرفتار کر کے کار سمیت دیگر اہم شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دتیا کی پنچشیل کالونی کے رہنے والے سنجیو سین نے پولیس تھانہ کوتوالی میں شکایت دی تھی کہ ان کے بیٹے میانک سین (6) کو 5 مئی کو کوئی نامعلوم شخص بہلا پھسلا کر لے گیا تھا، جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

راٹھور نے کہا کہ بعد میں تھانہ جھانسی روڈ ضلع گوالیار کو اطلاع ملی کہ 5 مئی کی صبح وویکانند تیراہا تھانہ جھانسی روڈ کے قریب 6-7 سال کی عمر کے ایک نامعلوم لڑکے کی لاش ملی۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں لاش کی شناخت میانک کے طور پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Women Protest in khargone: کھرگون میں پولیس کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف مسلم خواتین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.