ETV Bharat / state

MP Assembly Election 2023 ضلع برہان پور میں مجلس اتحاد المسلمین نے امیدوار کھڑا کیا - Majlis Ittehad al Muslimeen in MP

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے ذریعہ اپنا امیدوار کھڑا کیے جانے کے بعد برہانپور کی عوام اور اقلیتی طبقہ نے جشن منایا۔ جہاں کانگریس نے مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ Assembly Elections in Madhya Pradesh. AIMIM Candidate in Burhanpur

MP Assembly Election 2023
MP Assembly Election 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 1:48 PM IST

ضلع برہان پور میں مجلس اتحاد المسلمین نے امیدوار کھڑا کیا

برہانپور: ریاست مدھیہ پردیش کا ضلع برہان پور جو کہ آبادی میں اقلیتی اکثریت کا موقف رکھتا ہے۔ اس ضلع سے کانگریس اقلیتی سیل اور عوام نے کانگریس پارٹی سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن عوام کے اس مطالبہ کے باوجود کانگریس پارٹی نے برہانپور میں اپنا امیدوار سریندر سنگھ شیرا کو بنایا۔4 جس سے کانگریس اقلیتی سیل اور مسلم طبقہ میں ناراضگی دیکھی جا رہی تھی اور امیدوار کو بدلنے کی مانگ بھی کی جا رہی تھی۔ جب کانگریس نے ان کی بات نہیں مانی تو آل انڈیا اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کے طور پر برہان پور میں کئی بار کے رہے کونسلر نفیس منشا خان کو ٹکٹ دیکھ کر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مخالف کھڑا کر دیا۔ جس کے بعد برہان پور کی عوام میں خوشی اور جوش دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Assembly Elections in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں کانگریس نے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا: مجلسی امیدوار

مقامی باشندہ عبدالرشید کہتے ہیں کہ ہم نے کانگریس پارٹی سے مسلم امیدوار کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن کانگریس نے اقلیتوں کو دودھ میں مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برہانپور مسلم اکثریتی علاقہ ہے. اس لیے کانگریس کو برہانپور سے مسلم امیدوار کو کھڑا کرنا چاہیے تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے آل انڈیا اتحاد المسلمین کو سپورٹ کیا ہے۔ مقامی باشندہ پرکاش ٹھاکرے نے اس موقع پر کہا کہ برہان پور کی عوام کانگریس کے چنگل میں پھنسی تھی وہ آج آزاد نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے۔ آج کے دور میں کہ مسلم سماج کو ایک رہبر کی ضرورت ہے اور ہمیں ایسے ہی شخص کا ساتھ دینا ہے جو ہمارے مسائل کو حکومت تک لے جائے۔ مقامی کانگریس لیڈر فہیم ہاشمی کہتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ کانگریس سے مسلم امیدوار کا تھا پر یہاں سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے ہم نے اتحاد المسلمین کا دامن پکڑا ہے۔

وہیں اس موقع پر آل انڈیا اتحاد المسلمین کے جانب سے ضلع برہانپور میں اتارے گئے امیدوار نفیس منشا خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 20 سال کی حکومت میں برہان پور کی عوام نے پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔ شہر کو بدحال کر دیا گیا ہے اور ترقی کے نام پر صرف کاغذ ہی دکھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برہان پور میں ہم وطن بھائیوں کے ساتھ اقلیتی طبقہ پاور لوم کے روزگار سے جڑا ہے اور ان کا برا حال کر رکھا ہے۔ بجلی کے بلوں کے نام پر بہت پیسہ وصولا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہان پور کا غریب طبقہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے تنگ آ چکا ہے۔ اس لیے اب ضرورت ہے بدلاؤ کی اور اتحاد المسلمین کی جانب سے مجھے امیدوار بنایا گیا ہے اور ہم اس بار بدلاؤ ضرور لائیں گے۔

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی سے اقلیتی طبقہ نے 6 سے 10 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن 230 سیٹوں میں سے اقلیتوں کو 2 ہی سیٹ دیے جانے پر وہ اقلیتی اکثریت رکھنے والے اضلاع جس میں برہانپور بھی شامل ہے نے ٹکٹ تقسیم کے بعد برہان پور سے سریندر سنگھ شیرا کا نام بدل کر مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن جب کانگریس نے ان کی بات نہیں مانی تو برہان پور کے اقلیتی طبقہ انڈیا اتحاد المسلمین سے بات کرکے یہاں سے اتحاد المسلمین کا امیدوار کھڑا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.