ETV Bharat / state

ہاسٹل میں درجنوں طالبات کی طبیعت خراب

مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کے کستوربا گاندھی بالیکا ہاسٹل میں 100 سے زیادہ طالبات کی اچانک طبیعت خراب ہونے سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔

author img

By

Published : Jul 17, 2019, 2:24 PM IST

mp-100-girls-fell-ill-in-kasturba-gandhi-girls-hostel-of-dhar-1

کستوربا گاندھی بالیکا ہاسٹل میں طالبات کی طبیعت خراب ہونے کے بعد فوار انھیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: ہاسٹل میں 100 سے زائد طالبات کی طبیعت خراب

طالبات کی طبیعت خراب ہونے کی خبر ملتے ہی کلکٹر شری کانت بنوٹھ ضلع اسپتال پہنچے اور طالبات کی صحت کی جانکاری ڈاکٹر سے لی۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو معائنہ کے لیے گرلز ہاسٹل بھیجا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گاؤں دھاروارا کے 200 طالبات والے کستورباگاندھی بالیکا ہاسٹل میں 100 سے زیادہ طالبات کو اچانک پیٹ میں درد کے ساتھ الٹی ہونے لگی۔

بتایا جارہا ہے کہ گرلز ہاسٹل کے آس پاس زرعی زمین ہے، جہاں کسانوں نے کیڑا مار دوا کا چھڑکاؤ کیا تھا۔ دوا کے چھڑکاؤ کے اثرات کی وجہ سے گرلز ہاسٹل کی طالبات کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ جس کے بعد سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کلکٹر شری کانت بنوٹھ نے بتایا کہ سبھی طالبات کی حالت ٹھیک ہے، ہاسٹل کے آس پاس زرعی زمین پر کیڑا مار دوا کے چھڑکاؤ سے طالبات کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔ وہیں انہو ں نے اس معاملے میں ٹیم بناکر جانچ کرکے کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.